ملائکہ اروڑا کی فٹنس کا راز ورک آؤٹ

بھارتی اداکارہ اور اداکار ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑا دو بچوں کی ماں ہونےکے باوجود بے مثال فٹنس رکھتی ہیں جس سے ان کی عمر کا تعین بھی مشکل ہے۔
فٹنس کو اپنی زندگی کا اہم ترین حصہ تسلیم کرنے والی اداکارہ ملائکہ باقاعدگی سے جم اور ورک آؤٹ کی تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنی فٹنس کے پیچھے چھپا راز سب کو بتا دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق فٹنس کو اپنی زندگی کا اہم حصہ قرار دینے والی ملائکہ اروڑا کا کہنا ہےکہ آپ کو اپنی صحت سے متعلق محتاط رہنا ہے اور میں اس لیے کھانے کو بطور دشمن تسلیم نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ تہواروں کے موقع پر تمام کھانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوں ، پھر چاہے وہ اونم کی سادھیا(خاص ڈش) ہو، کرسمس کے کھانے میں بھی ہر ذائقے سے لطف اندوز ہوتی ہوں اور پھر اگلی صبح میں فٹنس کو نارمل رکھنے کے لیے زیادہ محنت اور زیادہ دیر تک کام کرتی ہوں، روازانہ ورزش کرنے کے حوالے سے خاص محتاط ہوں۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران فٹنس قائم رکھنے کے حوالے سے ملائکہ کا کہنا ہے کہ وائرس کی شروعات میں مجھے اپنی فٹنس روٹین کوٹریک پر رکھنا مشکل لگا لیکن پھر میں نے آن لائن کلاس لی جس نے میرے لیے حیرت انگیز طور پر کام کرتے ہوئے چیزوں کو میرے لیے آسان بنادیا۔
بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ فٹنس میرے لیے زندگی گزارنے کا ایک طریقہ اور ذہنی حالت ہے۔

یہی نہیں انسٹاگرام پر#malaikastrickortip کے پیج کے ذریعے بھی ملائکہ صحت مند جلد، جسم، بالوں اور صحت وتندرستی کے حوالے سے مداحوں کو ٹپس دیتی رہتی ہیں۔ جس سے ان کے مداح بھی فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں