عالمی شہرت یافتہ اسپرنٹر اور نامور ایتھلیٹ یوسین بولٹ کورونا کا شکار

عالمی شہرت یافتہ اسپرنٹر اور نامور ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
شمالی امریکا کے ملک جمیکا سے تعلق رکھنے والے یوسین بولٹ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
8 بار کے اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ اور دنیا کے تیز ترین انسان کہلائے جانے والے یوسین بولٹ نے حال ہی میں اپنی 34 ویں سالگرہ منائی تھی۔
یوسین بولٹ کی سالگرہ کی تقریب میں نامور ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل بھی شریک تھے جنہوں نے تقریب میں شرکت کے بعد اپنا ٹیسٹ کروایا تھا تاہم وہ منفی آیا ہے۔

بولٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کوئی علامات محسوس نہیں کررہے تاہم وہ مکمل احتیاط کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ گزشتہ دنوں مجھ سے رابطے میں تھے وہ بھی احتیاطاً اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں