بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کیسز میں یک دم اضافہ ہو رہا ہے . اطلاعات کے مطابق 11 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران 104 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو 471 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران صوبے کے 11 اضلاع میں 104 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جس سے صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 ہزار 664 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 50 مریضوں کے کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 510 ہوگئی ہے۔
صوبے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح 91 فیصد ہے جب کہ 1013 مریض زیر علاج ہیں اور ان کی شرح صرف 8 فیصد ہے۔
بلوچستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 141 ہے، صوبے میں اموات کی شرح ایک فیصد ہے جب کہ ابھی 203 افراد کے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں