محرم الحرام کے حوالے سے موبائل سروس بند اور عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا

محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے پیشں نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے موقع پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ پنجاب نے 7 شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے موبائل سروس معطل رکھنے کے اوقات کار مانگ لیے ہیں۔
موبائل سروس معطل کرنے والے شہروں میں لاہور، شیخوپورہ راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور شامل ہیں۔
صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نشاندہی کیے جانے والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کا تعین کریں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے اوقات کار پی ٹی اے کو بھجوائے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 9 اور 10 محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے اہل خانہ کی اسلام کے لیے دی گئی قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور منایا جاتا ہے جس میں اہل بیت کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ یوم عاشور کی مناسبت سے وفاقی حکومت نے 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
جس کے مطابق ہفتہ 29 اگست اور اتوار 30 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں