فیصل آباد کے سول اسپتال انتظامیہ کی بے حسی

فیصل آباد کے سول اسپتال میں ایک معمر خاتون کو علاج مکمل کیے بغیر وارڈ سے نکال دیا گیا، معمر خاتون بیماری کی حالت میں عمارت کے باہر فرش پر پڑی رہیں۔ لیکن کسی کو بھی ان پر ترس نہ آیا
فیصل آباد کے سول اسپتال کے فرش پر پڑی معمر خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پیٹ کی بیماری میں مبتلا تھیں لیکن اسپتال انتظامیہ نے انہیں وارڈ سے نکال کر باہر فرش پر ڈال دیا۔
معمر خاتون کو اسپتال سے نکالنے کے معاملے پر میڈیکل سپرینٹنڈنٹ (ایم ایس) سول اسپتال آصف سلیمی کا کہنا ہے کہ معمر خاتون کو اسپتال سے نہیں نکالا گیا بلکہ انہیں کوئی لاوارث حالت میں اسپتال میں چھوڑ گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عملے نے خاتون کو داخل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے جب کہ خاتون کے ورثا کا پتہ چلانے کے لیے پولیس سے مدد لی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں