چینی کورونا ویکسین پہلے برازیل، انڈونیشیا اور ترکی کو ملے گی

چین کی جانب سے کورونا ویکسین تیار ہو جانے کی اطلاعات ہیں‌. اور یہ چینی ویکسین سب سے پہلے برازیل، انڈونیشیا اور ترکی کو ملے گی
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی چین میں تیار ویکسین کو پہلے حاصل کرنے والے ممالک میں برازیل، انڈونیشیا اور ترکی شامل ہیں جہاں اس ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینکل تجربے جاری ہیں۔
سنو ویک ڈیولپر کے سی ای او بین ویئی دونگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی ویکسین پہلے پانے والے ممالک میں برازیل، انڈونیشیا اور ترکی ہوگا۔
انہوں نےکہا کہ ہم نے برازیل میں 21 جولائی، انڈونیشیا میں یکم اگست کو اور ترکی میں 16 ستمبر کو کلینیکل تجربے کا تیسرا مرحلہ شروع کیا ہے، ہمیں بنگلہ دیش میں بھی اس کی منظوری مل گئی ہے۔ بین ویئی دونگ کا کہنا تھا کہ ترجیحی بنیاد پر ویکسین کا پہلا لاٹ چین کے ساتھ ہی برازیل، انڈونیشیا اور ترکی میں تقسیم کیا جائے گا۔

سنو ویک ڈیولپر کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پہلے سی ہی ویکسین کی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے ایک پروڈکشن پلانٹ تیار کر رہی ہے۔
بین ویئی دونگ نے ویکسین کے تخمینہ لاگت کے بارے میں معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی قیمت بہت سے عوامل پر منحصر ہے انہوں نے سنوویک ویکسین کے سال کے آخر تک بازار میں آنے کی امید ظاہر کی ہے۔

کورونا کی ویکیسن امریکا، برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں بھی تیار کی جا رہی ہے، اور اس کے کلینکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ وہاں بھی جاری ہے، اگر ٹرائل کا تیسرا مرحلہ کامیاب رہا تو چین اس ویکسین کو کس کو برآمد کرے گا اس کی ترجیحات واضح ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں