معروف اداکار سلمان سعید رشتہ ازواج میں منسلک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے بھائی اداکارسلمان سعید گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہیں‌. اور ان کے مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اداکار سلمان سعید کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور یہ متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں