حمزہ شہباز جیل میں گھر کا کھانا کھائیں گے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز جیل میں گھر یا جیل کا کھانا کھائیں گے، اس سلسلے میں احتساب عدالت نے اپنا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم میں کہا ہے کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دیتی ہے۔
احتساب عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو آئندہ سماعت پر حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم جاری کیا۔
جج نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ کس قانون کے تحت گھر کا کھانا دینے سے منع کرتا ہے، عدالت حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں