پاکستان کے اپنے ‘نیٹ فلکس’ ورژن پر شوبز شخصیات کا خیر مقدم

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا اپنا نیٹ فلکس لانچ ہونے ہونے کے لیے بالکل تیار ہے۔

پاکستان میں نیٹ فلکس کے طرز پر آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ لانچ ہونے کی خبر پر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی خوش ہے۔
اس ضمن میں پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اور اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے
اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’یہ ایک بہت زبردست خبر ہے، اس انتہائی اقدام پر فواد چوہدری اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بے حد شکریہ‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘اس سے کئی باصلاحیت افراد کے لیے نئے موقع میسر ہوں گے اور اس سے پاکستان کو عالمی شائقین تک پہنچنے میں مدد ملے گی‘۔

گلوکار احمد جہانزیب کا کہنا ہے کہ ’یہ ہماری انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے‘۔
اداکارہ حریم فاروق نے پاکستان میں نیٹ فلکس کے طرز پر آن لائن ویڈیو اسٹریمنگ سائٹ لانچ ہونے کو خوش آئند قرار دیا۔
گلوکار علی ظفر نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو بہترین قرار دیا۔

مزید پڑھیں:‌پاکستان کا پہلا نیٹ فلکس کی طرز کا ورژن لانچ ہونے جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں