قطر : حماد بن خلیفہ یونیورسٹی ، سکالرشپ 2020

HBKUسکالر شپ کے تحت تمام اہم تعلیمی شعبوں میں بیچلرز،ماسٹرز اور پی۔ایچ۔ڈی کی اسناد فراہم کی جائیں گی۔کسی بھی شہریت کے حامل طلبہ داخلے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آپ کوIELTS کی ضرورت نہیں۔لیکن اگر آپ کے تعلیمی ادارے کی زبانEnglish نہیں ہے تو پھر آپکو IELTSدینا ہو گا۔علاوہ ازیں آپ اپنی یونیورسٹی سےEnglish proficiency certificate بنوا سکتے ہیں۔
تفصیلات:
ملک: قطر
یونیورسٹی: حماد بن خلیفہ یونیورسٹی۔
کورس لیول: بیچلرز،ماسٹرز اور پی۔ایچ۔ڈی
فنانشیَل کوریج:مکمل فنڈ شدہ
ڈیڈ لائن:یکم فروری 2020
تعارف:یہ یونیورسٹی اپنے طلبہ کو جدت اور بہتر سے بہترین فراہم کرتے ہوئے محرک معاشرے کا حصہ بناتی ہے۔
سہولیات:
حماد بن خلیفہ یونیورسٹی کے سکالر شپ طلبہ کے لئے مکمل فنڈڈ ہیں۔یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے بعد آپ کو فنڈز دیے جائیں گے۔M.S کے طلبہ کے لئے 5000 قطر ریال ماہانہ+رہائش+سالانہ ایئر ٹکٹ، PhDطلبہ کے لئے 7500 قطر ریال ماہانہ خرچ+رہائش+سالانہ ٹکٹ۔
شادی شدہ طلبہ کو فیملی کے لیے رہائش کی سہولت دی جائے گی۔
یونیورسٹی میں موجودہ جدید تعلیمی شعبے:
کالج آف اسلامک اسٹڈیز:
• اسلامک ایتھکس میں ماسٹرز آف آرٹس
• اسلام اینڈ گلوبل افیئرز میں ایم۔اے
• اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔اے
• اسلامک آرٹ ،آرکیٹیکچر اینڈ اربنزم میں ماسٹرز آف سائنس
• اسلامک فنانس میں ایم۔ایس
• اسلامک فنانس اینڈ اکنامکس میں پی ایچ ڈی
کالج آف ہیومنیٹیز & سوشل سائنسز:
• انٹر کلچرل کمیونیکیشن میں ماسٹرز آف آرٹس
• Audio-visual translation میں ایم۔اے
• ٹرانسلیشن سٹڈی میں ایم۔اے
• وومن،سوسائٹی اینڈ ڈیویلپمنٹ میں ایم۔اے
• ہیومنیٹیز اور سوشل سائنسز میں پی۔ایچ۔ڈی

کالج آف سائنس اینڈ انجینئرنگ:
• کمپیوٹر انجینئرنگ میں بیچلرز آف سائنس
• ہیلتھ مینیجمینٹ میں ماسٹرز آف ڈیٹا اینالیٹکس
• ہیلتھ مینیجمینٹ میں ماسٹرز آف انفارمیشن سسٹم
• سائبر سکیورٹی میں ایم۔ایس
• ڈیٹا سائنس اینڈ انجینئرنگ میں ایم۔ایس
• لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین میں ایم۔ایس
• سسٹین ایبل انرجی میں ایم۔ایس
• سپورٹس اینڈ انٹرٹینمنٹ مینیجمینٹ میں ایم۔ایس
• سسٹین ایبل انوائرمنٹ میں ایم۔ایس
• کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں پی۔ایچ۔ڈی
• لاجسٹکس اینڈ سپلائی چین (L.S.C.M). میں پی۔ایچ۔ڈی
• سسٹین ایبل انرجی میں پی۔ایچ۔ڈی
• سسٹین ایبل انوائرمنٹ میں پی۔ایچ۔ڈی
کالج آف لاء:
• انٹر نیشنل اکانومک اینڈ بزنس لاء میں ایل۔ایل۔ایم
• انٹر نیشنل لاء اینڈ فارن افیئرز میں ایل۔ایل۔ایم
• ڈاکٹر آف جیوریڈیکل سائنس
• جیورئیس ڈاکٹر
• کالج آف ہیلتھ اینڈ لائف سائنسز:
• بائیو لوجیکل اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز میں ایم۔ایس
• ایکسرسائز سائنس میں ایم۔ایس
• Genomics and precision medicine میں ایم۔ایس
• بائیو لوجیکل اینڈ بائیو میڈیکل سائنسز میں پی۔ایچ۔ڈی
• Genomics and precision medicine میں پی۔ایچ۔ڈی
کالج آف پبلک پالیسی:
• ماسٹر آف پبلک پالیسی۔
اہلیت تمام شعبہ جات کے لیے الگ الگ ہے۔اسکے لیئے مزید معلومات آفیشل ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔سکالر شپ حاصل کرنے کیلئے درخواست آن لائن بھیج سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں