نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز موصول

سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے۔
دھمکی آمیز پیغام برطانیہ کے ہی نمبر سے حسن نواز کو واٹس ایپ پر بھیجا گیا جس پر شریف فیملی نے لندن پولیس کو رپورٹ کی تاہم یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ انہیں کیا دھمکی دی گئی ہے۔
پولیس نے حسن نواز سے ملاقات کرکے تفصیلات معلوم کرکےتحقیقات شروع کردی ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز زشریف ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
اس کے علاوہ سابق وزیراعظم نے سیاسی سرگرمیاں بھی شروع کردی ہیں جس کے باعث حسن نواز کے دفتر کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں