ماما قدیر بلوچ نے پی ڈی ایم جلسہ ایک ڈرامہ قرار دے دیا

وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز تنظیم کے وائس چئرمین ماما قدیر بلوچ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کوئٹہ جلسے میں لاپتا افراد کے اہل خانہ سے ہم دردی کے اظہار کو مداری کا تماشا قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ سے اپنے ایک وڈیو بیان میں ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ لاپتا افراد یا بلوچستان کا مسئلہ بلوچی لباس پہننے سے حل نہیں ہو گا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں کے ادوار میں بلوچستان سے مسخ شدہ لاشیں ملتی رہیں، اُس وقت مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کہاں تھے۔

ماما قدیر نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ جمہور کے ساتھ ناانصافی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھانا چاہیے۔ اپوزیشن رہنماوں کو لاپتا افراد کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھی آنا چاہیے تھا جو پچھلے 12 سال سے لگا ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں