ریسکیو ورکرز کی ریٹائرمنٹ عمر میں‌پانچ سال کا اضافہ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ریسکیو ورکرز کی ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سے بڑھا کر 50 سال کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت پنجاب ایمرجنسی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سے بڑھا کر 50 سال کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ دوران تربیت ریسکیورز کو قواعد و ضوابط کے تحت تنخواہ اور دیگر مراعات دینے کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں 3 ہزار 235 افسروں اور عملے کو قواعد و ضوابط کے مطابق ریگولر کرنے کی منظوری دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عمارتوں کی جامع انسپکشن کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں