پشاور میں روٹی 5 روپے مہنگی کر دی گئی

پشاور میں نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ یک دم کردیا. اس حؤالے سے تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی 85 کلو کی بوری 5600 میں مل رہی ہے جب کہ چار ماہ پہلے 85 کلو آٹے کی بوری 4200 میں ملتی تھی۔ آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے روٹی مہنگی کی گئی ہے

مہنگائی کے اس دور میں‌ 10 روپے میں روٹی فروخت کرنا ممکن نہیں اس لیے 150 گرام کی روٹی 10 کے بجائے 15 روپے میں فروخت کی جاری ہے۔
چند دن قبل پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا تھا. جس پر وزیراعظم نے قیمتیں کم کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ہدایات کے باوجود مہنگا آٹا فروخت کیا جارہا ہے. فلور ملز مالکان کسی صورت بھی آٹے کی قیمت کم کرنے کو تیار نہیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں