ہدایت کار عاصم عباس کی ویب سیریز ‘چڑیلز’ 11 اگست کو پیش کی جائے گی

پاکستان کے معروف ہدایت کار عاصم عباس کی ویب سیریز ‘چڑیلز’ 11 اگست کو ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم زی 5 پر ریلیز کی جائے گی۔
گزشتہ دنوں ہدایت کار عاصم عباس نے اپنی ویب سیریز ‘چڑیلز’ کا پہلا پوسٹر جاری کیا تھا جس کے بعد مداحوں کو اس کا بے صبری سے انتظار تھا۔ اور اب اس انتظار کو ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی رہ گیے ہیں

اس ویب سیریز میں اداکارہ ثروت گیلانی، نمرہ بُچہ، مہربانو اور یسریٰ رضوی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ ان تمام اداکاروں‌کے مداحوں‌کو ان کی اس سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے

ویب سیریز ‘چڑیلز’ کی کہانی 4 خواتین کے گرد گھومتی ہے جو کہ دھوکہ دہی میں ملوث شوہروں کو بے نقاب کرنے کے لیے ایک خفیہ جاسوس ایجنسی کھولتی ہیں۔

ہدایت کار عاصم عباس نے ماضی میں اس ویب سیریز کے حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بتایا تھا کہ یہ ان کے لیے بے حد خاص ہے۔
مداحؤں کو اب اس سیریز کا بے چینی سے انتظار ہے . جو کہ 11 اگست کو ختم ہو گا

اپنا تبصرہ بھیجیں