اداکار یاسر حسین اور حرامانی تنقید کا نشانہ بن گئے

حال ہی میں اداکار یاسر حسین اور اداکارہ حرا مانی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں فنکار کسی شادی میں ایک بھارتی گانے پر ڈانس کر رہے ہیں۔ اور وہاں‌ موجود لوگ ان کو خوب داد دے رہے ہیں‌اور ان کی ویڈیو بنا رہے ہیں‌

یاسر حسین کو اس ویڈیو میں بھارتی گانے پر ڈانس کرتا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین نے یاسر حسین کو دوغلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب کیوں بھارتی گانے پر ڈانس کر رہے ہیں؟ اپنے گانوں کو کیوں پروموٹ نہیں کرتے؟
سوشل میڈیا صارفین نے یاسر حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ارطغرل کا مخالف اب خود بھارتی گانوں پر ڈانس کر رہا ہے۔

گزشتہ دنوں ترکش اداکارہ اسراء بیلجیک کو ایک پاکستانی برانڈ نے اپنا ایمبیسیڈر بنایا تھا جس پر یاسر حسین نے غصے کا اظہار کیا تھا۔ کہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو کیوں‌ ایمبیسیڈر بنایا. یاسر حسین کی اس مخالفت پر انہیں صارفین کی جانب سے خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں