نمل یونیورسٹی سیل کر دی گئی

کورونا کے باعث بند تعلیمی ادارے آہستہ آہستہ کھولے جا رہے ہیں ، لیکن اس کے ساتھ ہی کورونا کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے . وفاقی دارالحکومت کی نمل یونیورسٹی میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد یونیورسٹی کو سیل کردیاگیا ہے
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یونیورسٹی کےساتھ کورونا سے متاثرہ طلبہ کے ڈیپارٹمنٹ اور ہاسٹل کو بھی فوری طور پر بند کردیا گیا ہے جب کہ یونیورسٹی اسٹاف اور طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں
ڈی سی کا کہنا ہےکہ نجی اسکول کے تین بچوں میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ہوا ہے جس پر متاثرہ کیمپس فوری طور پر بند کردیاگیا اور اسکول کے عملے کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ نتائج آنے کے بعد مزید کیا حکمت عملی اختیار کرنی ہے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں