کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں نماز کے دوران پیش امام پر حملہ

کراچی کی شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم شخص نے پیش امام پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر ایک میں مسجد میں دوران نماز پیش امام پر حملے کا واقعہ پیش آیا جہاں توقیر قریشی نامی ملزم نے پیش امام پر حملہ کیا، ملزم کو علاقہ مکینوں نے پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ قاری عبدالصمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پیش امام پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی میڈیا کو مل گئی ہے . جس میں ملزم کو سنت نماز کی ادائیگی کے دوران پیش امام پر حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں