کونسا وزیر اعظم بہترین ہے ؟ عوامی رائے جانیں …

حال ہی میں خلیج میگزین کی جانب سے پاکستان میں مقبول ترین وزیراعظموں کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا۔ جس میں وزیراعظم عمران خان نے مقبولیت میں پاکستان کے سابقہ وزرائے اعظم کوپیچھے چھوڑ دیا۔
انٹرنیٹ پر کیے گئے سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ گزشتہ 15 برسوں کے دوران کون سا پاکستانی وزیراعظم بہتر رہا؟ جس میں سب سے زیادہ ووٹ وزیر اعظم عمران خان کے نام رہے . سروے میں مجموعی طور پر 16 ہزار 41 لوگوں نے اپنی رائے دی
اور پھر سروے کے نتائج کے مطابق سب سے زیادہ تقریبا 93 فیصد لوگوں نے عمران خان کو بہتر وزیراعظم قرار دیا جب کہ صرف 4 فیصد کے قریب لوگوں نے نواز شریف/شاہد خاقان عباسی کے حق میں ووٹ ڈالے۔

ایک فیصد لوگوں نے شوکت عزیز کے حق میں ووٹ ڈالے جب کہ صفر اعشاریہ 8 فیصد لوگوں نے یوسف رضا گیلانی/راجا پرویز اشرف کے لیے ووٹ دیا۔
اس طرح عمران خان سب وزیراعظم سے بازی لے گئے .اور اول نمبر پر رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں