سر سے اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ پاکستان کے محمد راشد نے اپنے نام کر لیا

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے محمد راشد سر سے اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں اور اس مقابلے میں وہ کسی اور کو نہیں بلکہ روایتی حریف بھارت کے ایک کھلاڑی کو شکست دیتے ہیں۔
بھارت کے کھلاڑی نے ایک منٹ میں سر سے 239 اخروٹ توڑے جس کے بعد پاکستان کے محمد راشد میدان میں آتے ہیں اور ایک منٹ میں 254 اخروٹ توڑ کر نہ صرف بھارتی حریف کو شکست دیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے ہیں۔ یہ اعزاز محمد راشد کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان کے لیے یقیناً قابل فخر ہے

یہ ریکارڈ کب اور کہاں بنا؟
یہ مقابلہ 11 نومبر 2018 میں اٹلی کے شہر روم میں ایک ٹی وی شو ‘La Notte dei Record’ کے اسٹیج پر منعقد ہوا تھا۔ اور اب اس کو 2 سال ہو گئے ہیں‌. لیکن 2 سال بعد یہ ویڈیو ایک دفعہ پھر سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے . اور پاکستانی قوم کو اپنے اس جوان پر بہت فخر ہے

پاکستانی ہیرو محمد راشد کون ہیں؟
محمد راشد کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 20 سال سے مارشل آرٹس سے وابستہ ہیں۔ محمد راشد پاکستان اکیڈمی آف مارشل کے بانی اور صدر ہیں اور 2020 میں اپنی بیٹی کو بھی عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے تیار کر چکے ہیں۔
سب سے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک 30 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سر سے بوتلیں کھولنے، سر سے کھوپرے توڑنے، ہاتھ سے اخروٹ توڑنے اور سر سے اخروٹ توڑنے جیسے متعدد دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔
گنیر ورلڈ ریکارڈز کے مطابق محمد راشد کا یہ سفر جاری ہے اور صرف 2020 میں وہ 14 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ محمد راشد کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے 100 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں۔ اور اسی طرح اپنے ملک کا نام روشن کریں‌

دیکھیے پاکستانی محمد راشد اور بھارتی کھلاڑی نوین کمار کے درمیان ہونے والا ون ٹو ون مقابلہیہ مقابلہ اٹلی کے مشہور ٹی وی…

Posted by Muhammad Rashid Naseem Guinness world record holder on Sunday, September 27, 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں