سابق ایم این اے کشمالہ طارق کی شادی کی تقریبات

سابق ایم پی اے کشمالہ طارق بزنس مین وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور حال ہی میں ان کی دوستوں کی جانب سے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سابق رکن قومی اسمبلی و وفاقی محتسب انسداد ہراسانی کشمالہ طارق نے اپنی ڈھولکی پر اہل خانہ کے ساتھ خوبصورت ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب پسند کی جا رہی ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق کے ولیمے کی تقریب کا انعقاد 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں کیا جائے گا جب کہ اس سے قبل 29 اکتوبر کو محفل میلاد اور 30 اکتوبر کو قوالی کی تقریب ہوگی۔

48 سالہ ایم پی اے کشمالہ طارق 2002 سے 2013 تک قومی اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں