سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہیں اور انہیں کافی پسند کیا جارہا ہے۔
مذہبی رجحان کی وجہ سے شوبز سے مکمل دوری اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری انسٹاگرام پر اکثر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ پاکستان کے پہاڑی علاقے میں تفریح کے لیے موجود ہیں اور ان کے ساتھ ان کے شوہر اور 3 بچوں کوبھی دیکھا جاسکتا ہے۔
سارہ چوہدری نے تصویر کے ساتھ لکھا ہےکہ مجھے نہیں لگتا کہ جو معیاری وقت آپ اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارتے ہیں اس سے زیادہ کچھ خاص ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام پر ان کی چند روز قبل ہی پوسٹ کی جانے والی تصاویر بھی کافی پسند کی جارہی ہیں۔ جس میں انہوں نے حجاب کیا ہے . اور اس خوبصورت تصویر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا

سابقہ اداکارہ نے 2001 میں اپنا شوبز کیرئیر شروع کیا اور 12-2011ء میں اس وقت شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا جب وہ انڈسٹری میں اپنے قدم مضبوطی سے جماچکی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں