سعودی عرب میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے

سعودی عرب میں تیل اور گیس کے4 نئے اور بڑے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق آرامکو کمپنی نے ملک کے مختلف علاقوں میں نئے ذخائر کا انکشاف کیا ہے۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کے مطابق ظہران، رفحہ، الغوار کی آئل فیلڈز میں نئے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے، ان ذخائر میں ہزاروں بیرل یومیہ خام تیل اور لاکھوں کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس موجودہے، سعودی تیل کمپنی آرامکو نئے ذخائر میں تیل اور گیس کے حجم کا تعین کر رہی ہے۔
سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ آرامکو کمپنی نئے دریافت شدہ ذخائر پر کام کر رہی ہے جہاں اعلیٰ معیار کا تیل اور گیس مارکیٹ کو سپلائی جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق کنواں نمبر دو سے 4 ہزار452 بیرل تیل یومیہ اور 3.2 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ نکالی جاسکتی ہے اورکنواں نمبر 3 سے 2 ہزار 745 بیرل تیل جب کہ 3 ملین مکتب فٹ گیس نکالی جائےگی، اس کے علاوہ کنواں نمبر 4 سے 3 ہزار 654 بیرل تیل اور1.6 ملین مکعب فٹ گیس نکلنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں