عوام بہترین وزیر اعلیٰ کس کو مانتی ہے؟

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لے کر ٹوئٹر پر عوام نے ووٹنگ کی۔
معروف پاکستانی کالم نگار اور صحافی انور لودھی نے دونوں کے مابین ٹوئٹر پر ووٹنگ کرائی اور جانا کہ عوام بہتر وزیراعلیٰ کسے مانتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اس ضمن میں 17,668 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے 88 فیصد عثمان بزدار نے حاصل کیے جب کہ 12 فیصد مراد علی شاہ نے حاصل کیے۔

اس طرح ٹوئٹر پر عثمان بزدار نے مراد علی شاہ کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ اور عوام عثمان بزدار کی زیادہ فین نکلی

لیکن اگر بات کی جائے کہ کون سا وزیراعلیٰ زیادہ کام کرتا ہے . یا کس کو کام کو عوام زیادہ سراہتی ہے تو اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی پر اکثر تنقید کا نشانہ بنتے رہتے ہیں جب کہ وزیراعلیٰ سندھ کو حال ہی میں کورونا وائرس کے بچاؤ پر کیے گئے اقدامات پر خوب سراہا گیا تھا۔ لیکن ٹوئٹر پر عثمان بزدار جیت گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں