دنیا کا سب سے مہنگا ‘پینٹ بٹر سینڈوچ’

پینٹ بٹر اور جیلی سینڈوچز سب کو ہی پسند ہوں گے اور عام طور پر ان کی قیمت بھی کافی کم ہی ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے مہنگے پینٹ بٹر سینڈوچ کے بارے میں بتائیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کے ریسٹورینٹ پی بی اینڈ جے دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ فروخت کرتے ہیں اور ان کے ایک سینڈوچ کی قیمت لگ بھگ 350 ڈالرز جو کہ پاکستانی لگ بھگ 58 ہزار روپے کے برابر ہے۔

یہ ریسٹورینٹ سینڈوچ کی بریڈ بنانے کے لیے (ایڈایبل) کھانے کے قابل سونے کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ان سینڈوچز میں دنیا کا سب سے مہنگا ‘منوکا شہد’ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ جو اس کے مہنگے ہونے کا سبب ہے
اگر آپ بھی دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ کھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے شکاگو کا پی بی اینڈ جے ریسٹورینٹ آپ کا منتظر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں