کل سے ملک بھر میں پرائمری اسکول کھول دیئے جائیں گے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں کل سے پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں کل سے کلاسزکا آغاز ہوگا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بچوں کے مستقبل کومدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکول کھولنے کے بعد تمام اسکولوں کو اس بات کی سختی سے تاکید کی گئی ہے . کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں . خلاف ورزی کی صورت میں اسکولوں‌کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں