ایک دفعہ پھر اسلام آباد میں‌ماسک پہننا لازمی قرار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ماسک پہننے سے متعلق اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ فوری ہوگا اور اس کا نفاذ 2 ماہ تک رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے کی خلاف ورزی پر پولیس گرفتار بھی کرسکتی ہے۔

ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے بھی گھر سے باہر جانے کی صورت میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نہ صرف اسلام آباد بلکہ ملک بھر میں دوبارہ سے ماسک کی پابندی کروائی جا رہی ہے .کورونا کے خطرات کے پیش نظر ملک بھر میں‌دوبارہ مارکیٹ اور ریسٹورنٹس کو 10 بجے بند کرنے کا کہا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں