یو اے ای میں موجود سیاحوں کے ویزا میں ایک ماہ کی مفت توسیع کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں موجود سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع کردی گئی۔
سیاحوں کے ویزے میں ایک ماہ کی مفت توسیع متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے حکم پر کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیصلہ امارات میں موجود سیاحوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے. کیونکہ دنیا بھر میں متعدد ائیرپورٹس کورونا کی نئی قسم پھیلنے کے خدشے پر بند کردیے گئےہیں۔ جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . انہی مشکلات سے بچانے کے لیے وہاں کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں