مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے لیے چین کی امداد جاری، پانچواں جہاز طبی سامان کے ساتھ کراچی پہنچ گیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جہاں ہر کوئی آگے آگے ہے. وہی پاکستان کا ہمسایہ ملک چین بھی پاکستان کی مدد کر رہا ہے. اور اسی سلسلے میں چین کی طرف سے پاکستان کو طبی سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے. اور آج صبح چین کی طرف سےوائی ٹی او کارگو ائیر لائن کی پرواز وائی جی 9067 آج صبح 9 بج کر 25 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امدادی سامان کے ساتھ اتری ہے. اور یہ پاکستان کے لیے پانچواں جہاز ہے جو امداد لے کر پاکستان پہنچا ہے
چین سے ملنے والے سامان میں ٹیسٹنگ کٹس، ماسک اور دیگر طبی سامان ہے. جس کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 8 دن میں چین سے طبی امدادی سامان لانے والا یہ پانچواں کارگو ہوائی جہاز ہے، امدادی سامان لے کر یہی کارگو فلائٹ 23، 25، 27 اور 28 مارچ کو بھی کراچی آئی تھی۔

جس میں چینی حکومت نے اب کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس، این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان پاکستان کو فراہم کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں