باکسر عامر خان نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 4 کروڑ امداد دینے کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بھی اپنی خدمات کو وائرس سے نمٹنے کے لیے پیش کر دیا. اس ضمن میں انہوں نے پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے 4 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ تاکہ اس رقم سے کورونا کے مریضوں کو سہولیات فراہم کی جائیں
اس سے قبل باکسر عامر خان نے اپنی اسلام آباد باکسنگ اکیڈمی حکومت پاکستان کو دینے کا اعلان بھی کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ برطانیہ میں بھی باکسر عامرخان نے این ایچ ایس اسپتال کو کورونا وائرس متاثرین کے لیے اپنی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کی تھی۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں عوام کے لیے اسپتالوں میں بستر ملنا کتنا مشکل ہے اس لیے اپنی 60 ہزار مربع فٹ پر تعمیر 4 منزلہ عمارت کورونا متاثرین کی مدد کے لیے دینے کو تیار ہوں۔
باکسر عامر خان کے علاوہ متعدد معروف شخصیات کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کی جا رہی ہے۔ اور سب صاحب استطاعت افراد ایک دوسرے کی مدد کے جذبے کے تحت کام کر رہے ہیں. اور اس وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں
اس کے علاوہ پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات سمیت قومی کھلاڑیوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث غریب افراد کے لیے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں کوئی بھی بھوکا نہ سو سکے
دوسری جانب پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر عاصم جوفا کی جانب سے بھی فرنٹ لائن میڈیکل ورکرز کے لیے مفت حفاظتی لباس تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں. جبکہ متاثرین کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے. اور اب تک 1625 افراد اس سے متاثر ہو چکیں ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں