وزیراعظم پاکستان عمران خان کا نیا عزم

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا، ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اور تنگدستی کی زندگی نہ گزارے۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم نے جو ابتدائی کلمات ادا کیے اُن میں ملک سے غربت و افلاس کا خاتمہ اور پریشان حال لوگوں پر توجہ دینے کا عزم شامل تھا۔
کابینہ اجلاس سےقبل کی گئی تلاوت کے ترجمے پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں غربت اور بھوک و افلاس کا خاتمہ ہوسکے‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی شہری بھوک و افلاس اور غربت کا شکار نہ رہے‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’میرا عزم ہے کوئی بھوکا نہ سوئے اور تنگدستی کی زندگی نہ گزارے، مستقبل میں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں نچلے طبقے کا احساس کیا جائے، احساس پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہے جس کے تحت لوگوں کا ڈیٹا مکمل کیا جارہا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں