احسان مانی اور وسیم خان برطانیہ جائیں گے

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو برطانیہ کے لیے خصوصی سفر کی اجازت دے دی۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق پی سی بی حکام کو 2 سے 8 جنوری کی امارات ائیرلائن کی پروازوں کے ذریعے سفر کی خصوصی اجازت ہوگی جب کہ پی سی بی حکام لندن میں آفیشل میٹنگ کے لیے لاہور اور دبئی سے براستہ لندن روانہ ہوں گے۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین اور سی ای او 8 جنوری کو برطانوی کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد واپس وطن پہنچیں گے۔

پی سی بی چیئرمین احسان مانی اور وسیم خان ای کے 008 کے ذریعے روانہ اور ای کے 624 واپس لاہور پہنچیں گے، پی سی بی حکام کو کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط کے تحت سفرکی اجازت دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی اور وسیم خان کے لیے برطانیہ کے سفر کی خصوصی اجازت کی درخواست کی تھی۔ اور ان کی درخواست منظور ہونے کے بعد ان کواب برطانیہ جانے کی اجازت ملی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں