کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے کونسی غذائیں بہترین ہیں؟

کورونا وائرس نے اب پاکستان پر بھی حملہ کر دیا ہے اور اب تک اس سے 26 افراد ہلاک جبکہ 1872 افراد متاثر ہو چکے ہیں. خدشہ یہی ہے کہ اس وائرس سے ابھی مزید افراد متاثر ہوںگے. ماہرین کے مطابق وہ افراد جو اس وائرس سے متاثر ہیں. ان کو اپنی غذائی ضروریات کا خاص خیال رکھنا چاہیے. تاکہ وہ اپنا قوت مدافعت مضبوط کر کے اس وائرس سے چھٹکارا پا سکیں

قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے رس دار پھل کا استعمال نہایت ہی معاون سمجھا جاتا ہے، اور اچھی اور صحت مند غذا کا استعمال اگر صبح ناشتے میں کیا جائے تو سب سے بہتر ہے. کیونکہ ناشتہ آپکو کو سارا دن کی انرجی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے. اور آپ کی قوت مدافعت کو بھی بڑھاوا دیتا ہے. اس لیے دن کا آغاز غذائیت سے بھرپر ناشتہ کر کے کرنا چاہیے. آئیے آپ کو بتائیں کہَ ناشتے میں کیا کھا کر آپ اپنی قوتِ مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں
کورونا سے متاثرہ افراد کو اپنے ناشتے میں رس دار پھلوں کا استعمال کرنا چاہیئے. جس میں لیموں، کینو اور گریپ فروٹ کا استعمال آتا ہے. اور یہ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتا ہے
پپیتا جِلد کے لیے بہترین سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں پپیتے میں اینٹی آکسیڈینٹس بھی بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جو کہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
صبح سویرے سبزچائے پینا صحت کے لیے بے حد بہترین سمجھا جاتا ہے، سبز چائے آپ کی صحت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت بھی بڑھاتی ہے۔

سبز چائے میں اینٹی آکسیڈینٹس بھرپور مقدار میں پائے جاتے ہیں جب کہ اسے روزانہ خوراک میں شامل کرنے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔

دہی میں نہ صرف پروٹین ہوتا ہے بلکہ اس میں موجود پروبائیوٹکس قوتِ مدافعت کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، دہی میں وٹامن ڈی بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دہی کو ناشنے میں شامل کرنا صحت کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوسکتا ہے۔
بادام، اخروٹ، کھجور، تِل اور سورج مُکھی کی بیجوں میں زنک، میگنیشیم اور اومیگا تھری بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ قوتِ مدافعت بڑھانے میں مددگار سمجھا جاتا ہے۔
اگر ان میں سے ایک چیز یا سب ہی آپ اپنے ناشتے میں شامل کر لیں تو آپ اپنے قوت مدافعت کو نہ صرف بڑھا سکتے ہیں بلکہ کورونا جیسے مہلک وائرس سے جلد اپنی جان بھی چھڑا سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں