کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا

پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی پیش نظر سبھی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سرگرم ہیں. اور اپنے متاثرین بہن بھائیوں کے لئے امدادی کاموں میں سرگرم ہیں. اسی کی ایک کڑی میں پاک بحریہ کے سربراہ بھی آگے آگے ہیں.
پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے، جب کہ وائس ایڈمرل، ریئر ایڈمرل،کموڈور سطح کے افسران اپنی 3، 3 دن کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے باقی تمام افسران 2 ،2 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلین عملہ بھی اپنی ایک ایک دن کی تنخواہ عطیہ کرے گا۔ تاکہ کورونا وائرس کے متاثرین کے لئے امدادی کام جاری رکھے جا سکیں

اب تک پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1872تک جا پہنچی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں