فوٹو کھنچوانے کا شوق مودی جی کو لے ڈوبا، بھارتی وزیراعظم کی بطخوں اور موروں کے ساتھ مضحکہ خیز فوٹو شوٹ کے انٹرنیٹ پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
بھارتی شہریوں نے اس فوٹو شوٹ پر مودی جی کی خوب کھنچائی کی اور تاک تاک کے نشانے لگائے جب کہ “مودی جی کے مور” گزشتہ دنوں بھارت میں انٹرنیٹ پر مقبول ٹرینڈ رہا۔
We just saw how PM Modi is busy with his PR, releasing his photoshoot with peacocks while our country is reeling under pandemic, along with other various serious issues.#RajaBabuPM pic.twitter.com/kBGx95B3gm
— Adv. Arun Kumar Soni (@ArunsoniINC) August 27, 2020
کیمرے کے لیے مخصوص اداکاری پر بھارتیوں نے نریندر مودی کی خوب کلاس لی اور ایک صاحب نے تو بھارتی وزیراعظم کی نقل کر ڈالی۔
ایک صارف نے مودی جی کی تصویر ایڈٹ کی جس میں ان کے ساتھ ایک مگر مچھ ہے اور انہوں نے لکھا کہ ’مودی جی اگلے فوٹوشوٹ کے لیے جاتے ہوئے‘۔
Which animal do you want to see in the next photo shoot of PM modi ji? @RoflGandhi_ @Report_ok_
— सर्वे-श भैया (सर्वेक्षण वाले) 📝 (@Aajkasurvey) August 27, 2020
ایک صارف نے لکھا کہ ’وزیر اعظم مودی مور کے ساتھ اپنے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں جب کہ ہمارا ملک کورونا وائرس اور دیگر مسائل میں گھرا ہوا ہے‘۔
ایک صارف نے تو پول ہی کر ڈالا کہ ’اب آپ مودی جی کے اگلے فوٹو شوٹ میں کس جانور کو دیکھنا چاہتے ہیں؟‘۔