مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ نواز شریف دوبارہ سے ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ لوگوں کی نواز شریف سے محبت پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر مزید لکھا کہ لوگ نہ صرف نواز شریف کو واپس وطن میں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ وہ (عوام) چاہتے ہیں کہ نواز شریف ملک کو درست سمت پر لانے کے لیے دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھالیں۔
مریم نواز نے کہا کہ بھیرہ پر جب دوپہر کے کھانے کے لیے رکی تو وہاں موجود ہر شخص نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے پوچھا اور ان سے اپنی قربت اور حمایت کا یقین دلایا۔
People love Nawaz Sharif more than ever before. They want him back, not only in Pak but in the driving seat to put Pak back on track. Literally everyone present at Bhera where I stopped for lunch flocked to me & inquired after MNS and pledged their support & affection. pic.twitter.com/mTmN3hXplZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 30, 2020
انہوںنے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی، اور بتایا کہ یہ موٹروے میاںصاحب کی محنت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے . آج عوام اس پر سہولت کے ساتھ سفر کر رہے ہیں. مخالف پارٹی جتنے چاہے جھوٹے مقدمات بنا لیں .لیکن عزت اور ذلت دینے والا بس اللہ ہے