دیکھئے رابی پیر زادہ کی خوبصورت پینٹنگز

شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے حال ہی میں شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ کے مرکزی کردار ارطغرل کی خوبصورت پینٹنگ بنالی۔
رابی پیرزادہ ٹوئٹر پر کافی فعال نظر آتی ہیں اور وہ آئے روز اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز بھی شیئر کرتی ہیں۔
حال ہی میں رابی پیرزادہ نے اپنی چند پینٹنگز کی تصاویر شئیر کی ہیں جن میں سے ایک ’ارطغرل غازی‘ کی بھی پینٹنگ ہے۔
رابی پیرزادہ کی پینٹنگ میں دیکھا جا سکتا ہے ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے انگین آلتان گھوڑے پر سوار ہیں۔ اور اس تصویر کو بہت خوبصورت انداز سئ بنایا گیا ہے کہ دیکھنے والا اس کی تعریف کیے بنا رہ نہیں سکتا

انہوں نے اپنی پینٹنگز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ لکھا کہ ’میرا آرٹ پہلی دفعہ انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر پاکستان کی نمائندگی کرے گا، واپس جا کر مجھے ایک خاص تھیم پر کام کرنا ہے، جو ہےکشمیر‘۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’آپ میں سے جو لوگ میرا ہمیشہ ساتھ دیتے ہیں ان کے لیے بہت سی دعائیں‘۔
انہوں‌نے اپنی پینٹنگز کو آن لائن خریدنے کے لیے نمبر بھی شیئر کیا . اگر آپ ان خوبصورت پینٹنگز کو خریدنا چاہتے ہیں‌تو اس نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں