عامر لیاقت نے اپنی پہلی بیوی بشریٰ اقبال کو طلاق دےدی

پی ٹی آئی رہنما اور اینکر عامر لیاقت حسین کی سابقہ بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے طلاق کی تصدیق کردی۔
سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے شوہر عامر لیاقت انہیں طلاق دے چکے ہیں۔
سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’میرے خیال میں یہ وقت میرے سابقہ شوہر عامر لیاقت حسین کے ساتھ میرے تعلقات کی وضاحت کا ہے، انہوں نے مجھے طلاق دے دی ہے‘ْ۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ ’مجھے طلاق دینا ایک بات ہے لیکن طوبیٰ کو کال پر لے کر اس کی درخواست پر ایسا کرنا میرے اور بچوں کے لیے بہت تکلیف دہ اور صدمے کی بات تھی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں اپنا معاملہ اللہ پر چھوڑتی ہوں’۔

دوسال قبل عامر لیاقت نے طوبیٰ سے شادی کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد دونوں کی ولیمے کی تصاویر بھی منظر عام آئی تھیں۔ اور میڈیا پر دونوں کو متعدد پروگرام میں ساتھ دیکھا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں