کراچی میں نیو ایئرنائٹ پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی، کاروبار بھی آٹھ بجے بند ہوں گے

کمشنر کراچی نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر تمام کاروباری سرگرمیاں رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے نیو ایئر نائٹ سے متعلق اہم فیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ کمشنر کراچی کی جانب سے تمام ریسٹورنٹس بھی رات 8 بجے بند کرنے کی اپیل کی گئ ہے۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی غلام نبی میمن کی جانب سے ہوائی فائرنگ سے متعلق سخت فیصلہ لیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور صرف فائرنگ نہیں اسلحے کی نمائش پر بھی کارروائی ہوگی۔
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری گرفتاری اور مقدمہ درج ہوگا، فائرنگ کرنے والا کوئی بھی ہو کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس کےلیے تمام متعلقہ افسران کو حکم پر سختی سے عمل کی ہدایت کی ہے۔
حکومت نے نیو ایئر پر منچلوں کے جذبات قابو کرنے کا پلان بنالیا۔ نیو ایئرنائٹ پرہیوی سائلنسر والےموٹرسائیکلسٹس اور کارریسنگ میں ملوث افرادکے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا گیا ہے۔
لاہور میں ڈولفن اسکواڈ، ایلیٹ فورسز اور سادہ لباس میں اہلکار چوکس رہیں گے جب کہ اسلام آبادمیں اسپیشل ناکے لگائے جائیں گے اور پیٹرولنگ ہوگی۔
اس کے علاوہ مری کے داخلی راستوں پر ون وہیلنگ روکنے کے لیے خصوصی پکٹس لگاگئی ہیں۔ ادھر کراچی میں سال نو کے موقع پر کوئی سڑک بند نہیں ہوگی، سی ویو روڈ پر ٹریفک ون وے چلے گی البتہ قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں