پاکستان کی 8 نرسیں دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست میں شامل

پاکستان کی 8 نرسیں دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔
ویمن ان گلوبل ہیلتھ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت، یونائیٹڈ نیشنز پاپولیشن فنڈ، نرسنگ ناؤ، انٹرنیشنل کونسل آف نرسز اور انٹرنیشنل کونفیڈریشن آف مڈوائوز کے اشتراک سے دنیا کی 100 بہترین نرسوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
دنیا کی 100 بہترین نرسوں کو طبی شعبے بالخصوص کورونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ گلوبل 100 آؤٹ اسٹینڈنگ نرسز اینڈ مڈ وائوز لسٹ میں پاکستانی خواتین کی شمولیت پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں