اداکارہ ایمن اور منال کے والد رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں اداکارہ بہنوں ایمن خان اور منال خان کے والد انتقال کر گئے۔
اداکارہ ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ایمن اور منال کے والد انتقال کر گئے ہیں۔
اداکار منیب بٹ نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ نمازہ جنازہ اور تدفین سے متعلق اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
گزشتہ کچھ روز پہلے اداکارہ منال خان نے بھی مداحوں سے اپنے والد کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا برائے مہربانی میرے والد کے لیے دعا کریں وہ شدید بیمار ہیں۔ لیکن انہوں نے والد کی بیماری کے حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں