ہمارے بارے میں

خبر” پاکستان کی بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ ہمارا منشور “ابھی جاننے کیلئے بہت کچھ باقی ہے” ہمیں اس اس بات پر ابھارتا ہے کہ ہم دنیا بھر سے معلومات لیکر اپنے قارئین تک پہنچائیں۔ اور یہ معلومات نہ صرف وسیع پیمانے پر ہوں، بلکہ مستند بھی ہوں۔ 

ہم جن موضوعات کا احاطہ کر رہے ہیں ان میں قومی، بین الاقوامی، کاروبار، صحت، ٹیکنالوجی، اور تعلیم شامل ہیں۔ لیکن ہمارا ہدف اس سے کہیں آگے ہے، ہم آنے والے وقت میں ا اپنے قارئین کیلئے دیگر مزید موضوعات پر مضامین اور معلومات پیش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ اور اس منزل تک پہنچنے میں ہمارے باصلاحیت قلم کار اور رپورٹرز ہمارے ساتھ ہیں۔ 

ہم اپنے قارئین کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چاہے وہ تجاویز و آراء کی صورت میں ہو یا مضامین اور رپورٹس کی صورت میں ہو۔ اسی طرح ہم اہل قلم کو بھی یہ موقع فراہم کرتے ہیں کہ وہ اپنی تخلیقات کو ڈیجیٹل میڈیا پر شائع کرنے کیلئے ہماری ویب سائٹ کا استعمال کریں۔